ایرانی حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا،قطر

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ایرانی میزائل حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان ہوا، ایران کی جاری دستاویزات میں ان میزائل حملوں کو تسلیم کیا گیا۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ قطر حالیہ تنازع کا حصہ نہیں، قطر کی سرزمین پر حملوں کا کوئی جواز نہیں، ایران کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں، کشیدگی میں کمی کے لیے قطر سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

مزید خبریں

Back to top button