قمبرشہدادکوٹ میں صحافی کے2بھائیوں کےقتل کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کےتحت درج

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)ضلع قمبرشہدادکوٹ کے علاقے پکھو میں صحافی کے دو بھائیوں کے قتل کے واقعے کا مقدمہ دہشتگردی کی دفعات سمیت 7 ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا، مقدمہ مدعی عاقل میئو کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں سی ٹی ڈی اہلکار ندیم میئو اور ان کے بھائی مزمل میئو کے قتل میں محرم علی مغیری، شاہنواز مغيری، زاہد، دریا اور 3 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مقتولین کے بھائی کاشف میئو نے تقریباً 20 روز قبل محمد رمضان مغیری کی بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی جس کے تنازع پر ملزمان نے الگ الگ حملے کرکے دونوں بھائیوں کو قتل کر دیا.ادھر واقعے کو دوسرا روز گذرنے کے باوجود پولیس نے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جس پر صحافیوں میں شدید غم اور غصے کی لہر چھائی ہوئی ہے، شہدادکوٹ، قبو سعيد خان اور ضلع کے دیگر شہروں میں صحافیوں اور سیاسی سماجی رہنماؤں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔



