مظفرگڑھ سے اغوا ہونے والا مغوی لاہور سے بحفاظت بازیاب، 2اغوا کار گرفتار،36 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) سبزہ زار پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مظفرگڑھ سے اغوا ہونے والے مغوی طٰحہ کو لاہور کے علاقے اعوان ٹاؤن سے بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مدعی کی اطلاع ملتے ہی فوری چھاپہ مار کارروائی کی گئی، جس کے دوران مقدمے میں نامزد ملزمان حفیف اور ذیشان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے اغوا کے دوران چھینی گئی 36 لاکھ 34 ہزار روپے نقد رقم اور ایک موبائل فون بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد کر لیا۔

ترجمان کے مطابق بازیاب ہونے والے مغوی، گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ سامان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سبزہ زار منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کا مقدمہ پہلے ہی ضلع مظفرگڑھ کے تھانہ شہر سلطان میں درج تھا، متعلقہ پولیس کو کارروائی سے آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شہر سلطان کی پولیس ٹیم لاہور روانہ ہو چکی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button