پنجاب کا بجٹ آج پیش ،مریم نواز کی اجلاس میں شرکت سے متعلق اہم خبر آگئی


لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب کا مالی سال 2026-27 کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جبکہ بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے ارکان اسمبلی پنجاب اسمبلی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے پنجاب اسمبلی میں چیف وہپ رانا محمد ارشد نے اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا تیسرا مالیاتی بجٹ حقیقی معنوں میں عوامی بجٹ ہوگا، جس میں عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صحت پہلے سے بہتر ہے اور ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق ان کی پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کا امکان موجود ہے۔
رانا محمد ارشد کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی ریلیف، ترقیاتی منصوبوں اور معاشی استحکام کے لیے اہم اقدامات بجٹ کا حصہ بنا رہی ہے۔
بجٹ اجلاس کے موقع پر اسمبلی میں سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی بڑی تعداد اجلاس میں شریک ہوگی۔