پنجاب حکومت نےکفایت شعاری کی پالیسی سے متعلق نئے احکامات جاری کر دیئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب حکومت نے کفایت شعاری کی پالیسی سے متعلق نئے احکامات جاری کر دیئے۔
دکانیں اوربازاررات9بجے بند ہوں گے،تمام دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز، بازار، ڈپارٹمنٹل اسٹورز، جنرل اسٹورز اور کریانہ اسٹورز روزانہ رات 9 بجے بند کیے جائیں گے،شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے لیے رات10بجے کی حد مقرر کردی گئی ہے۔ریسٹورنٹس اور کیفے رات11بجے تک کھلے رہ سکیں گے،ریسٹورنٹس، کیفے، سینما گھر، کھانے پینے کے مراکز، اور پھل و سبزیوں کی علیحدہ دکانوں کو رات 11 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی۔
ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز ان اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی اور مقررہ وقت کے بعد بھی جاری رہ سکیں گی۔فارمیسیز اور میڈیکل اسٹور، طبی سامان کی دکانیں، میڈیکل لیبارٹریز ، کلینکس اور اسپتال بیکریز ، تندور، دودھ اور ڈیری مصنوعات کی دکانیں پابندی سے مستثنیٰ قرار،پیٹرول اور سی این جی پمپ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز،جم اور کھیلوں کی سہولیات، آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز بھی مستثنیٰ ہوں گے۔



