موبائل فون کمپنیزکی غیرمعیاری سروس،پی ٹی اے نے آپریٹرز کو30روزکی مہلت دیدی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)موبائل کمپنیوں کی غیر معیاری سروس اور کوریج پر پی ٹی اے متحرک ہو گیا، آپریٹرز کو خامیاں دور کرنے کیلئے30دن کی مہلت دیدی۔

چار برس میں3ارب41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ملک بھر میں موبائل سروس کے معیاراورکوریج میں بہتری کیلئے پی ٹی اے نے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردیں۔

پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرزکو30روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی۔پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔دستاویز کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو تین ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر20وارننگ لیٹرز اور86شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔

 

مزید خبریں

Back to top button