سعودی عرب کا اہم دورہ مکمل کرکے وزیراعظم وفد کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سعودی عرب کا اہم اور کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد وفد کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
وطن واپسی سے قبل وزیراعظم نے مدینہ منورہ میں مسجدِ نبویﷺ میں حاضری دی، روضہِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر زیارتِ خاص کی سعادت حاصل کی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کر کے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ مدینہ ایئرپورٹ پر گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کو رخصت کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے اس خصوصی دورے کے دوران پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے تاریخی "مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے” پر باضابطہ دستخط کیے ہیں۔



