وزیر اعظم نے کاروباری طبقے کو بڑی چھوٹ دے دی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت پاکستان نے کاروباری اوقات کار سے متعلق اہم رعایت دیدی ہے۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے31مئی تک ملک بھر میں کاروباری مراکز کو بندش کے مقررہ اوقات کار سے استثنیٰ دے دیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مئی تک ملک بھر میں دکانوں، کاروباری مراکزکو بندش کے مقررہ اوقات سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار، ڈپارٹمنٹل اسٹورز اور شاپنگ مالز ہفتہ بھر معمول کے مطابق کھلے رہ سکیں گے۔بیکریز، تندور، ریسٹورنٹس اور کریانہ اسٹورز بھی مقررہ اوقات سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button