عدالت نے’’پنکی‘‘کے سابق شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہورکی سیشن کورٹ نے انمول عرف پنکی کے مبینہ شوہر سابق ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ رانا محمد اکرم کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے یاسمین تبسم المعروف نگار چوہدری کی درخواست پر دفعہ 22A، 22B کے تحت ایس ایچ او کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔سابق انسپکٹر رانا محمد اکرم پر گھر میں غیر قانونی چھاپے اور 55 لاکھ روپے مالیت کا سامان لے جانے کا الزام ہے۔ سی سی پی او آفس کی انکوائری رپورٹ میں رانا محمد اکرم کوبدانتظامی اور غلط رویے کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔

ایس ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کی 5 اگست 2024 کی رپورٹ میں چھاپے سے متعلق سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی بعد ازاں انکوائری میں الزامات ثابت نہ ہونے کا مؤقف اختیار کیا گیا تھا۔نگار چوہدری نے دوسری انکوائری رپورٹ کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔اے آئی جی انسپیکشن اور اے آئی جی کمپلینٹس نے21جولائی2025کو ڈی نوو انکوائری کا حکم دیا تھا۔

آئی جی پنجاب کے ذریعے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ رانا محمد اکرم 14 فروری 2025 کو ریٹائر ہو چکے ہیں جس پر عدالت نے قرار دیا کہ ریٹائرمنٹ کے باوجود الزامات کی قانونی حیثیت ختم نہیں ہوتی ہے۔

 

عدالت نے آبزرویشن دی کہ پولیس حکام ملزم افسر کے قصوروار یا بے قصور ہونے کا تعین کرنے میں ناکام رہے۔درخواست میں گھر میں زبردستی داخل ہونے، غیر قانونی حراست اور دیگر قابل دست اندازی پولیس جرائم کے الزامات شامل تھے۔عدالت نے قرار دیا کہ شکایت میں قابل دست اندازی پولیس جرائم کے واضح عناصر موجود ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button