پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مزید غیر ملکی کوچز کی تقرریاں کر دیں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ہاکی کی بحالی کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا گیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سینئر اور جونیئر ٹیموں کے لیے غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کا اعلان کر دیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی کی بہتری کے لیے ہائی پرفارمنس کوچنگ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈیوڈ ڈوائر کو فٹنس اور ہائی پرفارمنس کوچ، باب جوہان ویلڈہوف کو گول کیپنگ کوچ جبکہ کرس بوون کو اسپورٹس سائیکالوجسٹ مقرر کیا گیا ہے۔
عدنان ذاکر کو جونیئر ٹیلنٹ آئیڈنٹی فکیشن کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ ہرمن کروئس پہلے ہی ہیڈ کوچ مقرر کیے جا چکے ہیں۔ پی ایچ ایف کے مطابق یہ بین الاقوامی کوچنگ ٹیم پاکستان کی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں کے ساتھ کام کرے گی۔



