پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بڑا فیصلہ متوقع، حکومت اس ہفتے عالمی نرخوں کا جائزہ لے گی

اسلام آبا(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت رواں ہفتے پٹرول اور ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں کے اشاریوں کا جائزہ لے کر آئندہ قیمتوں سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

وزیر پٹرولیم نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نہ کسی ایک شعبے کو ترجیح دے رہی ہے اور نہ ہی کسی پر غیر ضروری مالی بوجھ ڈال رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے عالمی منڈی میں قیمتوں کے ممکنہ فائدے کو زیادہ سے زیادہ صارفین تک منتقل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اب تک ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 200 روپے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 155 روپے فی لیٹر کمی کی جا چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ہفتے بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے رجحان کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد آئندہ قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button