پیٹرولیم قیمتوں کا معاملہ عدالت پہنچ گیا، کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر وفاقی آئینی عدالت میں کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔
ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کیس کو رواں ہفتے ہی سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہیں، جبکہ حالات معمول پر آنے کے باوجود پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جا رہی۔
درخواست گزار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں کے اثرات براہِ راست عوام پر پڑ رہے ہیں اور اشیائے خورونوش سمیت دیگر ضروری اشیا کی قیمتیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔



