حکومت کی پیٹرولیم لیوی سے ریکارڈ آمدن، 2 سال میں 2725 ارب روپے سے زائد وصولی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران شہریوں سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ 2725 ارب روپے سے زائد وصول کر لیے ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق اپریل 2024 سے مارچ 2026 کے دوران یہ رقم وصول کی گئی جو کہ آئی ایم ایف کے دونوں قرض پروگراموں کی مجموعی مالیت سے بھی زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024-25 میں 1220 ارب روپے سے زائد جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ (جولائی 2025 تا مارچ 2026) میں 1205 ارب روپے سے زیادہ لیوی جمع کی گئی۔ اپریل تا جون 2024 کی سہ ماہی میں 299 ارب روپے کی وصولی ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق پیٹرولیم لیوی حکومتی ریونیو میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، تاہم اس کا براہ راست اثر عوامی مہنگائی پر بھی پڑتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button