محسن نقوی کی برطانوی وزیر مملکت سے اہم ملاقات، پاک افغان سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

لندن(جانوڈاٹ پی کے) وزیر داخلہ محسن نقوی اور برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ امور اسٹیفن ڈوٹی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان، افغانستان اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں سے برطانوی وزیر کو آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کے قیام کے لیے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

ملاقات میں افغانستان سے متعلق سکیورٹی چیلنجز اور پاکستان کے کردار پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں جانب سے افغانستان سمیت علاقائی امن و سلامتی کے معاملات پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button