ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کو عبرتناک شکست

برمنگھم(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو مسلسل چوتھی شکست، آسٹریلیا نے پاکستان کو 113 رنز سے شکست دیدی، 199 رنز کے جواب میں پاکستان ویمن ٹیم 86 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔
لیڈز میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 199 رنز بنائے، ایلیسے پیری نے 71 اور جارجیا وال نے 39 رنز بنائے۔
پاکستان کی نشرہ سندھو، رامین شمیم اور سعدیہ اقبال نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان کی منیبہ علی کے علاوہ کوئی بیٹر ٹک کر نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 86 رنز پر آوٹ ہوگئی، منیبہ نے 32 رنز بنائے جبکہ کپتان فاطمہ ثنا 17 رنز بناسکیں۔
آسٹریلیا کی انابیل سدرلینڈ اور ایلیسے پیری نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
پاکستان ٹیم ایونٹ میں اب تک کامیابی سے محروم ہے اور وہ اپنا آخری میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کئے جا رہے ہیں۔



