بدین میں پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر شاندار تقریبات، ریلیاں اور شجرکاری مہم کا انعقاد

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ بدین کی جانب سے مختلف تقریبات، ریلیاں، شجرکاری مہم، آگاہی پروگرام اور تعلیمی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ مرکزی تقریب جیم خانہ بدین میں منعقد ہوئی، جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کاشف رضا منگی اور ڈسٹرکٹ انفارميشن آفيسر سرفراز سموں نے قومی پرچم لہرایا مرکزی تقریب میں محکمہ اطلاعات سمیت مختلف سرکاری محکموں، تعلیمی اداروں اور سماجی حلقوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع کی مختلف سرکاری عمارتوں پر پاکستان اور چین کے قومی پرچم لہرائے گئے، جبکہ اہم شاہراہوں اور دفاتر کو پاک چین دوستی کے بینرز اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ضلع کے تمام تعلقہ ہیڈکوارٹرز میں پاک چین دوستی کے حوالے سے پرچم کشائی کے ساتھ ریلیاں بھی نکالی گئیں، جہاں شرکاء نے پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے جیم خانہ بدین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کاشف رضا منگی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا کے لیے ایک مثالی دوستی ہے۔ یہ دوستی سمندر سے گہری، پہاڑوں سے بلند اور لوہے سے زیادہ مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور سی پیک سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے ملکی معیشت کو مضبوط بنیادیں فراہم کی جا رہی ہیں تعلیمی اداروں میں سیمینارز، تقاریر کے مقابلے اور آگاہی پروگرام بھی منعقد کیے گئے، جہاں طلبہ و طالبات نے پاک چین دوستی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ شجرکاری مہم کے تحت مختلف مقامات پر پودے بھی لگائے گئے تاکہ ماحولیاتی بہتری کے ساتھ ساتھ دوستی کی یاد کو بھی اجاگر کیا جا سکے ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان تقریبات کا مقصد پاکستان اور چین کی مضبوط اور دیرپا دوستی کو مزید فروغ دینا اور نوجوان نسل میں دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے

مزید خبریں

Back to top button