پاک ایران تجارت،تفتان بارڈر ریلوے اسٹیشن امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے لینڈ کسٹمز اسٹیشن قرار

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تفتان بارڈر ریلوے اسٹیشن کو درآمد و برآمد کےلیے لینڈ کسٹمز اسٹیشن قرار دے دیا۔
اس اقدام سے ریل کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سامان کی نقل و حمل آسان، اخراجات کم اور قانونی تجارت میں اضافہ متوقع ہے۔
ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق تفتان اسٹیشن پر لوڈنگ، اَن لوڈنگ، کسٹمز کلیئرنس اور درآمد و برآمد کی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ دونوں ممالک دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔



