اوورسیز پاکستانیوں نے اپریل میں3.5ارب ڈالر بھیجے،سعودیہ بازی لے گیا،متحدہ عرب امارات کادوسرانمبر

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ماہ اپریل میں ملکی ترسیلات زر میں گزشتہ برس کے مقابلے میں اضافے کی نوید سنادی۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ماہ اپریل میں3اعشاریہ5ارب ڈالرز بھیجے، جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 11 اعشاریہ 4 فیصد زیاد ہ ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے 84 کروڑ ڈالر سے زائد جبکہ متحدہ عرب امارات سے 73 کروڑ ڈالر آئے۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق مارچ کے مقابلے میں اپریل میں ترسیلات زر بھجوانے میں 7 اعشاریہ 6 کمی ہوئی۔ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 33 ارب 90 کروڑ ڈالرز پاکستان بھجوائےگئے۔



