عمان نے آبنائے ہرمز پر ٹرانزٹ فیس کی مخالفت کر دی

مسقط (جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر ٹرانزٹ فیس عائد کرنے کی حمایت نہیں کرتا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سمندری، ماحولیاتی اور جہاز رانی سے متعلق فراہم کی جانے والی خدمات کے عوض رضاکارانہ بنیادوں پر فیس کے معاملے پر بات چیت کی جا سکتی ہے، تاہم اسے لازمی ٹرانزٹ فیس کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

عمانی وزیر خارجہ کے مطابق ان خدمات میں بحری راستوں کا تحفظ، سمندری آلودگی کی روک تھام اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری جیسے اقدامات شامل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی خدمات کے عوض ممکنہ فیس سے متعلق متعلقہ ممالک، شپنگ کمپنیوں اور دیگر فریقین کے ساتھ باہمی مشاورت کی جا سکتی ہے تاکہ عالمی بحری تجارت اور علاقائی استحکام کو متاثر کیے بغیر متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button