اوکاڑہ: کمشنر کا زیرِ تعمیر فوڈ اسٹریٹ کا دورہ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )کمشنر احمد عثمان جاوید کا زیرِ تعمیر جدید فوڈ سٹریٹ کا دورہ، ڈپٹی کمشنر نے فوڈ سٹریٹ پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی سمیت دیگر افسران اور انجینیئرز بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو بہترین تفریحی متبادل فراہم کرنے کے لیے فوڈ سٹریٹ کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا اور جاری ترقیاتی کاموں کی تسلسل سے مانیٹرنگ کی بھی ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ فوڈ سٹریٹ کی تکمیل میں خوبصورتی کا خاص خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو تفریح کے ساتھ ساتھ خوبصورت ماحول فراہم کر کے بہترین تحفہ فراہم کیا جائے گا اور فوڈ سٹریٹ کی جلد تکمیل سے مقامی کاروبار اور عوامی تفریح کو فروغ ملے گا

مزید خبریں

Back to top button