سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اقصیٰ ریاض کی اڈہ جات کی چیکنگ

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)عیدالاضحیٰ کے سلسلہ میں عوامی ریلیف کے پیش نظر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اقصیٰ ریاض کی اڈہ جات کی چیکنگ اور ٹرانسپورٹر کو سخت کاروائیوں کی وارننگ، انہوں نے عوام الناس کو ٹرانسپورٹ کی مد میں ریلیف فراہم کرنے اور سفری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصیٰ ریاض نے شہر کے مختلف جنرل بس سٹینڈز اور ٹرانسپورٹ اڈوں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے مسافر گاڑیوں میں کرایہ ناموں کی موجودگی، اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے مختلف بسوں اور ویگنوں میں جا کر مسافروں سے براہ راست بات چیت کی اور ان سے وصول کیے جانے والے کرایوں کے بارے میں دریافت کیا۔ مقررہ شرح سے زائد کرایہ وصول کرنے پر متعدد گاڑیوں کے مالکان اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ سے باز رہنے کی ہدایات دیں۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اقصیٰ ریاض نے کہا کہ عوام کو سستا اور محفوظ سفر کی سہولیات کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو مسافروں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے یا ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کرایہ ناموں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورلوڈنگ اور چھتوں پر مسافر بٹھانے والی گاڑیوں کے خلاف اب زیرو ٹولرینس پالیسی اپنائی جائے گی اور ایسی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کر دیے جائیں گے۔ ٹرانسپورٹ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ اڈوں پر کرایہ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں



