ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
اب سے کچھ دیر قبل عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 3.51 ڈالر اضافے سے 94 ڈالر فی بیرل پر دیکھی گئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی 3.84 ڈالر اضافے سے 89.60 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔



