ایران اسرائیل کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی منڈیوں پر بھی ظاہر ہونے لگے ہیں، جہاں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 4.5 فیصد سے زائد بڑھ گئی، جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل 97.26 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

اسی طرح امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی (WTI) کی قیمت بھی بڑھ کر 94.53 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی توانائی سپلائی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ اگر صورتحال مزید خراب ہوتی ہے تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے اور عالمی مہنگائی میں دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button