اوکاڑہ:اضافی کرایہ وصولی کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)عیدالاضحیٰ کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب سے اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کے خلاف ٹریفک پولیس نے جامع اور مؤثر کریک ڈاؤن. ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر کارروائیاں جاری جن کا مقصد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اور ٹرانسپورٹ نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے ٹریفک پولیس نے 24 چالان کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1 لاکھ 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور کسی بھی قسم کی ناانصافی یا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گامزید برآں، پبلک ٹرانسپورٹ اور بس اڈوں پر کرایہ نامہ نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، تاکہ مسافروں کو درست معلومات فراہم کی جا سکیں اور زائد کرایہ وصولی کی روک تھام ممکن ہو

مزید خبریں

Back to top button