سروج خان نے کہا بھارت آجاؤ،تمہیں ایشوریا رائے بنا دوں گی!نور بخاری کا بڑا انکشاف

لاہور (سپیشل رپورٹ): سابقہ اداکارہ اور وزیراعظم کے مشیر عون چودھری کی اہلیہ نور بخاری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شوبز کیریئر کے آغاز سے متعلق ایسے حیران کن انکشافات کیے ہیں جنہوں نے مداحوں کو بھی چونکا دیا۔
نور بخاری نے بتایا کہ بھارت کی معروف مرحوم کوریوگرافر اور ڈانسر سروج خان کی بیٹی ان کی سہیلی تھی۔ نور کے مطابق جب وہ صرف 16 سال کی عمر میں سروج خان کے سامنے ڈانس کر رہی تھیں تو معروف کوریوگرافر انہیں دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
سابق اداکارہ کے مطابق سروج خان نے پروڈیوسر سے کہا کہ نور بخاری کو گانا کیوں نہیں دیا گیا؟ بعد ازاں پروڈیوسر نے انہیں گانے میں پرفارم کرنے کا موقع دیا اور نور کا کہنا ہے کہ وہ گانا ہٹ ہوگیا۔
نور بخاری نے اپنے انٹرویو میں ایک اور بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سروج خان نے انہیں بھارت آنے کی دعوت بھی دی تھی۔
ان کے مطابق سروج خان نے ان سے کہا تھا کہ "بھارت آ جاؤ، میں تمہیں ایشوریا رائے بنا دوں گی۔”
نور بخاری کے اس دعوے نے ان کے شوبز سفر کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کم عمری میں سروج خان کی جانب سے ان کی صلاحیتوں کو سراہا جانا اور پھر بھارت آ کر انہیں ایشوریا رائے جیسا مقام دلانے کی پیشکش کا انکشاف ان کے انٹرویو کا سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا حصہ بن گیا ہے۔
سروج خان کی یہ پیشکش، نور بخاری کا انکار یا فیصلہ اور اس کے بعد ان کے کیریئر کا سفر—شوبز کی دنیا کی ایک ایسی داستان ہے جس نے مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔



