نواز شریف کا انتخابی سیاست میں متحرک کردار ادا کرنے کا فیصلہ، آزاد کشمیر مہم کی قیادت کریں گے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے دوبارہ انتخابی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ وہ گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر انتخابات کی مہم کی قیادت بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی سیاسی سرگرمیوں کے لیے لاہور میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے قریب ایک علیحدہ دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ وہ سیاسی ملاقاتیں جی او آر ون، 3 کلب روڈ پر کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق 3 کلب روڈ کو وزیراعلیٰ پنجاب کے کیمپ آفس کا درجہ دیا جا رہا ہے اور نواز شریف کے لیے مخصوص بلاک کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے اپ گریڈ بھی کیا جا رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق نواز شریف کی انتخابی سیاست میں سرگرم واپسی مسلم لیگ (ن) کی آئندہ انتخابی حکمت عملی میں اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، خاص طور پر آزاد کشمیر اور دیگر خطوں کے انتخابات کے تناظر میں۔

مزید خبریں

Back to top button