امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی، ایرانی فوج

تہران (ویب ڈیسک) ایران کی مشترکہ فوجی کمان نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو اسے خطے میں جاری تنازع کو مزید بھڑکانے والا اقدام تصور کیا جائے گا۔

ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز کے مطابق القدس فورس ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے کسی بھی قسم کی دھمکی یا جارحانہ اقدام کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا، جبکہ کسی بھی دھمکی یا جارحیت کا مناسب اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

ایرانی فوجی کمان نے مزید واضح کیا کہ اگر امریکہ بحری ناکہ بندی کی کسی بھی شکل میں پیش رفت کرتا ہے تو ایران اس کا بھرپور ردعمل دے گا، کیونکہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button