اداکارہ نادیہ حسین نے ثاقب چدھڑ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی اداکارہ وماڈل نادیہ حسین نے مومنہ اقبال کے معاملے میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ماڈل، اداکارہ، ڈاکٹر اور کاروباری شخصیت نادیا حسین خان گزشتہ دو دہائیوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور اپنی بے باک رائے اور دوٹوک مؤقف کے باعث پہچانی جاتی ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔یاد رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال اور سیاستدان ثاقب چدھڑ اس وقت این سی سی آئی اے میں ایک تنازع کے باعث آمنے سامنے ہیں۔اداکارہ مومنہ اقبال کا الزام ہے کہ ثاقب چدھڑ نے انہیں دھمکیاں دیں اور ان کی آنے والی شادی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔

 

مزید خبریں

Back to top button