مظفرآباد:کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل، اسلحہ برآمد


مظفر آباد(جانوڈاٹ پی کے)مظفرآباد میں آزاد کشمیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل کر دیا۔ چھاپے کے دوران سب مشین گن، بارہ بور رائفل اور پستول برآمد کیے گئے۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفتر کو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں سیل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی برآمدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ گروہ عوامی حقوق کی آڑ میں مبینہ طور پر انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا تھا۔