ماتلی: فائرنگ سے نوجوان قتل، واقعہ سیاسی رنجش کا شاخسانہ قرار

ماتلی (رپورٹر ایم آر گدی/جانو ڈاٹ پی کے)ماتلی کے قریب فاضل ٹاؤن میں افسوسناک فائرنگ کے واقعے میں 25 سالہ نوجوان شہنواز عرف بابو لغاری جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول اپنے بھینسوں کے واڑے میں موجود تھا، جہاں مسلح افراد نے اچانک اس پر فائرنگ کر دی۔ شدید زخمی حالت میں اسے تعلقہ اسپتال ماتلی منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

مقتول کے بھائی مرتضیٰ لغاری نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ واقعہ سیاسی رنجش کا نتیجہ ہے، اور ان کے مطابق امداد شاہ اور اس کے بیٹوں نے الیکشن لڑنے کے تنازع پر حملہ کر کے اس کے بھائی کو قتل کیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button