سانگھڑ کے چک نمبر 81 مانگ میں غیرت کے نام پر ایک نوجوان لڑکی کو قتل کر دیا گیا


سانگھڑ (جانوڈاٹ پی کے) پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مقتولہ کے بھائی خمیسو کندانی، سسر فرید ابڑو اور ثالث احمد شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کی شادی 15 روز قبل نوشکی کے رہائشی علی نواز ابڑو سے ہوئی تھی اور اسے دو روز قبل بلوچستان سے واپس لایا گیا تھا۔
پیپلز پارٹی کی رہنما Shazia Marri نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج کیا جائے گا اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر خواتین اور بچیوں کا قتل ناقابلِ برداشت ہے اور ایسی فرسودہ سوچ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات ذاتی رنجشوں کو بھی عورت کے نام پر جواز بنا کر قتل کیا جاتا ہے، اس لیے پولیس شفاف تحقیقات کرے اور مضبوط مقدمہ تیار کرے تاکہ ملزمان انجام تک پہنچ سکیں۔