گوجرانوالہ:ساڑھے3ہزار روپے کے تنازع پرداماد نے سسرکو قتل کر دیا

گوجرانوالہ(جانوڈاٹ پی کے)گوجرانوالہ میں تھانہ اروپ کے علاقے عدیل ٹاؤن، کوٹ اسحاق میں3500روپے کے لین دین پر قتل کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق افضل اپنے بیٹے شہروز کے ساتھ نعمان مہر سے ترازو کا سامان لینے عدیل ٹاؤن گیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق گھر کے قریب بہنوئی ملک سلمان کا گھر تھا، جس کے 3500 روپے شہروز نے دینے تھے۔سلمان نے رقم کا تقاضا کرتے ہوئے گالی گلوچ کی جس پر والد افضل سمجھانے لگے۔اسی دوران سلمان کی والدہ شبانہ نے مبینہ طور پر گھر سے پستول لا کر دیا اور کہا کہ آج باپ بیٹوں کو پیسے نہ دینے کا مزہ چکھا دو۔ایف آئی آر کے مطابق سلمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سسر افضل جاں بحق ہو گیاجبکہ راہگیر5سالہ بچی سحر زخمی ہو گئی۔شہروز فائرنگ سے محفوظ رہا۔پولیس نے مقتول کے بیٹے شاہ زیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔



