میرپورخاص:ایس ایس پی کی زیرصدارت اجلاس، محرم کے دوران امن و امان کیلئے سخت اقدامات،خصوصی کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ

میرپورخاص (شاھد میمن) ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈی آئی جی آفس میرپورخاص کے کانفرنس ہال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہل تشیع مکتبہ فکر کے علماء، رہنماؤں، مجالس و جلوسوں کے منتظمین اور پرمٹ ہولڈرز نے شرکت کی اجلاس میں علامہ ضیاء الحسن  کاظمی علامہ ضیا  حیدر نقوی ، حمزہ نقوی، شاہ بخش لنڈ، سید جعفر شاہ، صغیر نقوی، نجم الحسن نجمی شہزاد قمبرانی، واحد حسین پھلوانی، ڈاکٹر ثاقب کاظمی ,عمیر  شاہ بشیر شاھ ڈگری،لالا غلام رسول جھڈو،کمیل شاھ کے جی ایم،عمران کنبھر نوکوٹ  مظہر گورچانی منور گورچانی سجاد رند دھنی بخش مری تصور کاظمی نظام شاہ محمد علی نقوی  ضامن لنڈ مرتضی راجر شوکت علی  سمیت دیگر شخصیات کے علاوہ cplc چیف عبدالحسین سمون  ضلع کے ایس ڈی پی اوز، انچارج ڈی آئی بی، انچارج ٹریفک، انچارج 15 اور ایس ایچ او وومن بھی شریک ہوئے اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جس کے بعد محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والی مجالس اور عزاداری کے جلوسوں کی سیکیورٹی، ٹریفک انتظامات اور دیگر درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر مجموعی سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی مرتب کی گئی ایس ایس پی سید فدا حسین شاہ نے شرکاء سے فرداً فرداً مسائل دریافت کیے اور گزشتہ برسوں کے تجربات کی روشنی میں پیش کی جانے والی تجاویز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ تمام امام بارگاہوں اور مجالس پر سینئر پولیس افسران کی نگرانی میں مؤثر سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے جبکہ جلوسوں کے روٹس کی سویپنگ اور سرچنگ کے خصوصی اقدامات بھی عمل میں لائے جائیں گے عزاداری تنظیموں کے اسکاؤٹس، رضاکاروں اور خواتین رضاکاروں کو بھی سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی ایس ایس پی نے مزید کہا کہ خواتین کی مجالس میں لیڈیز پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریپڈ ریزرو فورس کے خصوصی دستے الرٹ رہیں گے انہوں نے واضح کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور شرپسند و فتنہ انگیز عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ شکایات کے فوری ازالے، معلومات کے تبادلے اور لمحہ بہ لمحہ نگرانی کے لیے خصوصی محرم الحرام کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا اجلاس کے اختتام پر اہل تشیع علماء، رہنماؤں اور منتظمین نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی میرپورخاص کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی دعا کی گئی بعد ازاں ایس ایس پی میرپورخاص نے متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور انچارج ڈی آئی بی کو محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دار افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button