21مارچ،پاکستان کی فضاؤں میں شدید خطرے کی آہٹ

​اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان کی جانب سے16مارچ کو لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے فضائی روٹس پر ٹریفک معطل کرنے کے غیر معمولی اعلان نے خطے میں ہلچل مچا دی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ صرف معمول کی مشق نہیں، بلکہ پاکستان کی جانب سے اپنے فضائی دفاعی نظام (Air Defense System) کو کسی بھی ممکنہ بیرونی حملے یا ڈرون دراندازی کے خلاف مکمل طور پر تیار کرنے کا حصہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ اور طالبان کے درمیان بیک چینل رابطوں اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کے ذریعے پاکستان اور ایران کے اندر کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ ایران نے اپنی حدود میں کیے گئے ایک بڑے آپریشن میں 121 بھارتی اور 20 افغان باشندوں کو گرفتار کیا ہے، جن کے قبضے سے جدید سیٹلائٹ فونز اور ڈرون تیار کرنے کا مواد برآمد ہوا ہے۔ یہ گروہ نہ صرف ایران بلکہ پاکستانی بلوچستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مل کر تخریب کاری کے منصوبے بنا رہا تھا۔

پاکستان نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 270 سے زائد میزائل اور توپ خانے سے گولہ باری کی ہے، جس سے دہشت گردوں کے مضبوط گڑھ تباہ ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب، سوشل میڈیا پر کچھ بھارتی پنڈتوں اور نوسر بازوں کی جانب سے 21 مارچ کو پاکستان پر حملے کی پیشگوئیاں کی جا رہی ہیں، جس کے پیش نظر پاکستان نے اپنے دفاعی حصار کو مزید مضبوط کر لیا ہے۔

پاکستان اپنے HQ-9 اور ترکی سے حاصل کردہ جدید میزائل سسٹم کو جانچنے کے لیے یہ خصوصی نوٹس (NOTAM) جاری کر چکا ہے، تاکہ دشمن کے کسی بھی ناپاک ارادے کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button