میرے80لاکھ واپس کرو!ثاقب چدھڑ نےمومنہ کی بہن رمشا اقبال پر مقدمہ دائر کردیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)اداکارہ مومنہ اقبال اورپنجاب اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے اور رکن صوبائی اسمبلی نے چنیوٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

ثاقب چدھڑ نے اداکارہ کی بہن رمشا اقبال کیخلاف امانت میں خیانت کی درخواست تھانہ بھوانہ میں جمع کروا دی ہے اوربڑا الزام عائد کیا ہے۔انہوں نے درخواست میں کہا کہ رمشا اقبال نے ثاقب چدھڑ سے 80 لاکھ روپے بیرون ملک جانے کے لیے بینک اسٹیٹمنٹ بنوانے کی غرض سے بینک میں رکھوائے تھے لیکن رقم واپس نہیں کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ رقم دینے کے بینک کے ثبوت بھی درخواست کے ساتھ لف کر دیے گئے ہیں لہٰذا80لاکھ روپے واپس نہ کر کے رمشا اقبال نے امانت میں خیانت کی ہے۔ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق ثاقب چدھڑ کی درخواست تھانہ بھوانہ میں موصول ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button