مومنہ اقبال اور ثاقب چڈھر تنازعہ میں پیش رفت، منگیتر حمزہ حبیب کو حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) ثاقب چڈھر کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اداکارہ مومنہ اقبال  کے منگیتر حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت عدالت نے منظور کر لی ہے۔

عدالت نے حمزہ حبیب کو ہدایت کی ہے کہ وہ یکم جون تک متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت کے لیے رجوع کریں۔

سماعت جسٹس عبہر گل خان نے کی، جبکہ حمزہ حبیب کی جانب سے وکیل حسنین منج ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ مومنہ اقبال کی بہن رمشا بھی عدالت میں موجود تھیں۔

پولیس کے مطابق حمزہ حبیب کے خلاف جھنگ میں مقدمہ درج ہے، جس میں الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔

مزید خبریں

Back to top button