محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈکوارٹر کا دورہ، شہداء کو خراج عقیدت، کراچی سے عراق تک فیری چلانے کی فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج  پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل جواد ریاض نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر حاضری دی ۔ پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت  پیش کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کے شہداء نے کوسٹل ایریاز کی حفاظت کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کوپاکستان کوسٹ گارڈز کی پیشہ وارانہ تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے  پاکستان کوسٹ گارڈز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک برس کے دوران 14000کلو منشیات ضبط کی گئی اور

ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 8 ارب روپے سے زائد ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی سے عراق تک فیری چلانے کی فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فیری چلنے سے زائرین کو عراق جانے میں بہت سہولت ملے گی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے انسداد منشیات و انسداد سمگلنگ کے لئے بھرپور کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سمگلنگ مافیا کی سرکوبی کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز زمین اور سمندر میں بیک وقت اپنے فرائض سرانجام دینے والی فورس ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز کا نہ صرف زمانہ امن بلکہ کسی بھی مشکل اورجنگی صورت حال میں ایک اہم کردار ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن مدد اور درکار وسائل کی فراہمی یقینی بنائیں جائے گی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کو پسنی سیف سٹی پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button