محمد باقر قالیباف کی سپیکرایاز صادق کو آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی دعوت

تہران(جانوڈاٹ پی کے)مجلس شوریٰ اسلامی ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

مجلس شوریٰ اسلامی ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے نام خط لکھا جس میں اسپیکر ایاز صادق کو ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے تعزیتی تقریب 3 جولائی 2026 کو تہران میں ہوگی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اعلامیےکے مطابق ایرانی اسپیکر نے پاکستانی عوام، اسپیکر ایاز صادق اور ارکان اسمبلی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ایرانی اسپیکر نے پاکستان اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

اعلامیے کے مطابق باقر قالیباف نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرےدکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ایرانی اسپیکر نے دونوں ممالک کےدرمیان عزت، وقار، باہمی تعاون کو مزیدمضبوط بنانےکی خواہش کا اظہار کیا۔

اعلامیہ کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے آیت اللہ خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی دعوت پر اظہار تشکر کیا۔

مزید خبریں

Back to top button