مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہرادیا، محمد صلاح تاریخی فتح کے بعد آبدیدہ

ہیوسٹن(جانوڈاٹ پی کے)مصر کے کپتان اور اسٹار فٹبالر محمد صلاح آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔

ڈیلس میں کھیلے گئے میچ میں مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے کا میچ جیت لیا۔

یہ مصر کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے کیونکہ ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں فتح حاصل کی اور 1934 کے بعد پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کی تھی۔

34 سالہ محمد صلاح نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اپنی ٹیم کی جانب سے پنینکا انداز میں شاندار گول اسکور کیا جبکہ مصر نے اپنی چاروں پنالٹیز پر اسکور کیا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے ہیری ساؤٹر اور نوجوان لوکاس ہیرنگٹن اپنی پنالٹیز ضائع کر بیٹھے، جس کا فائدہ مصر کو ہوا۔

تاریخی کامیابی کے بعد بی بی سی سے گفتگو کے دوران محمد صلاح کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے اور ان کا جذباتی انداز مداحوں کے لیے یادگار لمحہ بن گیا۔

مزید خبریں

Back to top button