مودی نے ایک اور رشتہ داری بنالی،جاپانی وزیر اعظم کو’’چھوٹی بہن‘‘بنالیا

نئی دہلی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت اور جاپان نے اپنے تعلقات کو ایک نئی بلندی پر پہنچاتے ہوئے مصنوعی ذہانت، دفاع، توانائی، جدید ٹیکنالوجی، اقتصادی سلامتی اور مضبوط سپلائی چینز سمیت مختلف شعبوں میں 10 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے 120 معاہدوں اور سرمایہ کاری منصوبوں پر دستخط کر دیے ہیں۔

یہ پیشرفت16ویں بھارت جاپان سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران سامنے آئی،جہاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائیچی کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں اپنی چھوٹی بہن قرار دیا۔اس غیر معمولی جملے نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات اور باہمی اعتماد کو ایک نئی علامت دے دی۔جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائیچی 3 روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچی ہیں، انہوں نے بھی جذباتی انداز میں سابق جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کو اپنا بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب وزیراعظم نریندر مودی کو بھی اپنا بڑا بھائی تصور کرتی ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر شنزو آبے کی یاد میں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اس وژن کو سراہا جس کے تحت بھارت اور جاپان کے تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچے۔

مزید خبریں

Back to top button