میر رضا کیس میں اہم پیش رفت، بزنس پارٹنرز، دوست، ڈرائیور اور پولیس افسران طلب

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے دو بزنس پارٹنرز، دو دوستوں، آن لائن کار ڈرائیور اور پولیس افسران کو 3 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن نے میر رضا کے بزنس پارٹنرز محمد احمد اور عبداللہ کو سمن جاری کیے ہیں، جبکہ ان کے دوستوں رزاق اور حثیم کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

کمیشن کی جانب سے ایس ڈی پی او شاہراہِ فیصل اور ایس ایچ او فیروز آباد کو بھی سمن جاری کیے گئے ہیں، جبکہ آن لائن کار ڈرائیور احسان کو بھی کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تمام طلب کیے گئے پولیس افسران، بزنس پارٹنرز، دوستوں اور ڈرائیور کو 3 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوکر اپنے بیانات ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن میر رضا کیس میں پہلے بھی مختلف افراد کے بیانات اور شواہد کا جائزہ لے چکا ہے، جبکہ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button