منی کمیونٹی پارک جون کے وسط میں عوام کے لئے کھول دیں گے، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد

وزیرآباد(نامہ نگار)منی کمیونٹی پارک  جون کے وسط میں عوام کے لئے کھول دیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جناب جواد حسین پیرزادہ صاحب نے منی کمیونٹی پارک گوجرانوالہ روڈعلی پور چٹھہ کا دورہ کیا اور جاری بیوٹیفکیشن و ترقیاتی کاموں کے فائنل ٹچز کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران صفائی ستھرائی، گرین ایریاز، لینڈ اسکیپنگ اور عوامی سہولیات کا معائنہ کیا گیا جبکہ متعلقہ ٹیموں کو کام جلد اور معیاری انداز میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

یہ منصوبہ شہریوں کو خوبصورت، صاف اور بہتر تفریحی ماحول فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اس موقع پر سینیئر صحافی ڈاکٹر ملک آصف علی کے سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ پارک میں عوام کے بیٹھنے کے لئیےکرسیاں،بنچ بھی لگوائے جائیں گے اور جون کے پہلے یا دوسرے ہفتے پارک کو عوام کے لئے کھو دیا جائے گا۔اس موقع پر صحافی علمدار حسین بھی موجود تھے علاوہ ازیں اے سی وزیرآباد نے چلڈرن پارک علی پور چٹھہ کا دورہ بھی کیا

اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد  جواد حسین پیرزادہ نےعلی پورچٹھہ مویشی منڈی انتظامات کے حوالے سے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی پور چٹھہ گلریز افضل وڑائچ اور تحصیلدار وزیرآباد کے ساتھ مویشی منڈی کے انتظامات اور متعلقہ امور کے حوالے سے اجلاس کیا۔

اجلاس میں صفائی ستھرائی، سکیورٹی، ویسٹ مینجمنٹ، ٹریفک اور شہری سہولیات سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو بروقت اور مؤثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے متحرک رہے گی۔

مزید خبریں

Back to top button