محمود الرشید کی طبعیت ناساز،ہسپتال منتقل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)طبیعت ناسازی پر رہنما تحریک انصاف میاں محمود الرشید کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا،میاں محمود الرشید کو کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے انہیں چھاتی میں انفیکشن ہوا ہے، وہ اس وقت پرائیویٹ روم نمبر9میںزیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو طبیعت ناساز ہونے پر پی کے ایل آئی اسپتال منتقل کردیا گیا۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے پتے میں پتھری بتائی جا رہی ہے اور ان کے گال بلیڈر کی سرجری ہونی ہیں۔شاہ محمود قریشی28اکتوبر سے پی کے ایل آئی میں موجود ہیں جہاں ڈاکٹر فیصل ان کا معائنہ کر رہے ہیں۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی کی پرانی قیادت ریلیزعمران خان تحریک چلانے کے لیے تیار اور اس سلسلے میں شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی میں ملاقات بھی کی ہے۔تحریک میں فواد چودھری ،اسد عمر، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان موجود تھے۔فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔پی ٹی آئی کی پرانی قیادت عمران خان سے تحریک کی اجازت بھی لے گی، پی ٹی آئی کی پرانی قیادت سندھ، خیبرپختونخوا سے بھی اپنے پرانے سیاسی لوگوں کو ساتھ ملائے گی۔پی ٹی آئی کی پرانی قیادت شاہ محمود قریشی کی رہائی کے بعد عملی طور پر کام کرتے دکھائی دے گی اور مذکورہ قیادت کا مؤقف ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو باہر نہیں نکال سکتی۔



