کونساواٹرٹینکرقانونی اور کونسا غیرقانونی؟میئر کراچی نے شناخت کا جدید طریقہ متعارف کرا دیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی میں کونسا واٹر ٹینکر قانونی اور کونسا غیرقانونی؟میئر کراچی نے شناخت کا جدید طریقہ متعارف کرا دیا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں شہر بھر کے تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر بارکوڈ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے،بارکوڈ اسکین کرتے ہی ٹینکر، ڈرائیور، روٹ، فٹنس اور پانی کے منبع کی مکمل تفصیلات فوری حاصل کی جا سکیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر رجسٹرڈ ٹینکر کی شناخت، ڈرائیور کی تصویر اور دیگر متعلقہ معلومات بارکوڈ کے ذریعے تصدیق کی جا سکیں گی،غیرقانونی ٹینکر مافیا کے خاتمے کے لیے جدید بارکوڈ ٹریکنگ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے،شہری اپنے گھر آنے والے واٹر ٹینکر کا بارکوڈ اسکین کرکے اس کی قانونی حیثیت کی تصدیق کریں،بارکوڈ سسٹم کا مقصد غیررجسٹرڈ ٹینکرز کی نشاندہی، شفافیت کو فروغ دینا اور پانی کی ترسیل کو مؤثر بنانا ہے،غیرقانونی ٹینکر مافیا کے خاتمے کے لیے شہری ہمارا ساتھ دیں اور مشکوک ٹینکرز کی نشاندہی کریں۔



