مستونگ میں راستہ بھٹکنے والے خاندان پر فائرنگ، کراچی کا تاجر جاں بحق،اہلیہ زخمی

مستونگ(جانوڈاٹ پی کے)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں راستہ بھٹک جانے والے ایک خاندان کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی کا رہائشی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کراچی کا رہائشی علی جمیل جاں بحق ہو گیاہے جبکہ اہلیہ شدید زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
واقعہ گزشتہ شب دشت کے علاقے کھنڈ میں پیش آیا، خاندان ناظم آباد کوئٹہ سے کراچی جا رہا تھا ، گوگل میپ کی غلط رہنمائی پر راستہ بھٹک گیا، نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے گاڑی میں سوار دو کمسن بچے محفوظ رہے، مقتول علی جمیل موبائل فون کاروبار سے وابستہ تھا،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش اور زخمی خاتون کو کراچی منتقل کر دیا، واقعے کی تحقیقات شروع، حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔



