خواتین کو بااختیار بنانا فقط ایک طبقے کی نہیں بلکہ قوم کی ترقی ہے،مریم نواز

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوآئی سی خواتین وزارتی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ  کانفرنس کے شرکا کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہتے ہیں،بطور خاتون او آئی سی وزارتی کانفرنس سے خطاب میرے لئے اعزاز ہے،اسلام میں خواتین کے حقوق سے متعلق واضح احکامات ہیں،پاکستان پرامن ملک اور میزبانی کرنے والوں کی دھرتی ہے،خواتین کو بااختیار بنانا فقط ایک طبقے کی نہیں بلکہ قوم کی ترقی ہے،خواتین کیلئے محفوظ اور مساوی مواقع کی فراہمی پاکستان کی حکومت کی ترجیح ہے،پاکستان میں خواتین کیلئے مالی شمولیت،کاروباری مواقع کی فراہمی یقینی بنا رہےہیں،طالبات کو اسکالر شپس اور لیپ ٹاپ کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button