مریم نواز کا عیدالاضحیٰ پر عوامی ٹرانسپورٹ میں اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوامی ٹرانسپورٹ میں اوورچارجنگ، اوورلوڈنگ اور ان فٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو تمام بسوں اور بس سٹینڈز کی مکمل چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر بس اور بس سٹینڈ پر کرایہ نامہ نمایاں طور پر آویزاں کیا جائے۔
مریم نواز نے اوورچارجنگ میں ملوث بسوں کے روٹ پرمٹ اور بس سٹینڈز کے لائسنس منسوخ کرنے جبکہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم بھی دیا۔
شہریوں کی شکایات کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے 1071 ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔



