ایران یا امریکا کو ٹول دینے والے جہاز انشورنس سے محروم ہو سکتے ہیں،انشورنس کمپنیوں کا انتباہ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)بحری جہازوں کی انشورنس کرنے والی کمپنیوں کے گروپ نے ایران یا امریکا کو ٹول دینے والے جہازوں کی انشورنس پالیسی ختم کرنے کا اشارہ دے دیا۔

گروپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شپنگ پالیسی کی نئی شِق کے مطابق ایران یا کسی بھی ملک کو براہِ راست یا بالواسطہ ٹول کی ادائیگی غیر قانونی ہوگی، ایسا کرنے والے جہاز کی انشورنس پالیسی ختم کی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ ایران آبنائے ہُرمُز سے ٹول دیے بغیر گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کچھ روز پہلے کہہ چکے ہیں کہ وہ بھی آبنائے ہُرمُز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹیکس لیں گے، تاہم بعد میں انہوں نے اپنا یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button