میرپورخاص،فاس دی ہوپ ہائی اسکول و کالج میرواہ گورچانی میں کل“مینگو فیسٹیول” کا انعقاد

میرپورخاص (شاھدمیمن) فاس دی ہوپ ہائی اسکول و کالج میرواہ گورچانی کی جانب سے کل بروز جمعرات کو ایک رنگا رنگ اور تفریحی “مینگو فیسٹیول” کا انعقاد کیا جا رہا ہے- اس حوالے سے اسکول انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مینگو فیسٹیول صبح 10 بجے منعقد ہوگا-جہاں طلباء اور اساتذہ مل کر پھلوں کے بادشاہ آم کی مناسبت سے مختلف دلچسپ اور لذیذ سرگرمیوں کا اہتمام کریں گے۔فیسٹیول میں آم سے تیار کردہ ذائقہ دار ڈرنکس، ڈیزرٹس اور دیگر خصوصی پکوان پیش کیے جائیں گے جبکہ مختلف فوڈ اسٹالز پر چاٹ، اسنیکس، برگر اور فرائز سمیت دیگر کھانے بھی شرکاء کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ اس کے علاوہ طلباء کی جانب سے تفریحی پروگرام اور دلچسپ سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا تاکہ شرکاء کو خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔اسکول انتظامیہ کے مطابق اس تقریب کا مقصد نہ صرف طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے بلکہ انہیں صحت مند تفریح اور تخلیقی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا بھی ہے-

مزید خبریں

Back to top button