اوکاڑہ پولیس کی بڑی کارروائی،5 منشیات فروش گرفتار،اسلحہ اورشراب برآمد

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )تھانہ بی ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  ملزمان کو گرفتار  کرلیا ان سے 05لیٹر شراب اور 3 پسٹل برآمد کر لئے گئے ہیں گرفتار ملزمان میں وقار ، زبیر اور علی رضا شامل ہیں جن سے 3 پسٹلز معہ گولیاں برآمد کی گئی ہیں  جبکہ ملزم معظم سے 20 لیٹر اور ملزم عثمان سے 18 لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے   گرفتار ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ ڈرگ فری پنجاب و محفوظ پنجاب مہم کے تحت منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں

مزید خبریں

Back to top button